طاہر محمود ستی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کوٹلی ستیاں کو نظرانداز رکھ کرووٹر کیساتھ سراسر زیادتی کی ہے گزرے 5سالوں میں موصوف نے چند من پسند افراد کے سوا پورے حلقے کا کڑا احتحصال کیا کام تو دور کی بات موصوف اقتدار کے پانچ سالوں میں 4 سال اور گیارہ ماہ کے بعد کوٹلی ستیاں تشریف لائے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی حلقہ کے ساتھ ناانصافیاں اور بندر بانٹ کے باعث یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں سے فیصل ستی باغی صوبائی امیدوار پر الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے فیصل محمود ستی باغی کوٹلی ستیاں کے علاوہ مری میں بھی بے شمار نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے فیصل محمود ستی اشفاق سرور کے مقابلے میں کافی مضبوط امیدوار بن چکے ہیں فیصل محمود ستی باغی اشفاق سرور کی ستائی ہوئی ن لیگی پی پی 06 کی عوام اور نوجوانوں کی کال پر میدان میں آئے ہیں موجودہ وقت میں پی پی 06 کے اندر سبھی پارٹیاں کوٹلی ستیاں کو ٹکٹ دلوانے پر سوچ بچار کررہی ہیں مسلم لیگ ن کے اب تک صرف دو ہی امیدوار اشفاق سرور مری سے اور فیصل محمود ستی باغی کوٹلی ستیاں سے ٹکٹ کے حصول کی جنگ میں مصروف ہیں ٹکٹ ملنے کے زیادہ چانس راجہ اشفاق سرور کے ہیں کیونکہ فیصل محمود ستی اقامہ کی بنیاد پر کاغذات مسترد ہوتے دکھائی دے رہے ہیں دوسری طرف شاہد خاقان عباسی نے 1 ارب روپے کے فنڈ اپنے بیٹے کو دیکر لوگوں کو عمرے کروا کر ووٹ لینے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیاعام انتخابات 2018 ء کی تیاریاں کیلئے شا ہد خاقان عباسی نے ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ اپنے صاحبزادے عبداللہ شاہد کو دے کر تحصیل مری کی 15 اور کوٹلی ستیاں کی 13 یونین کونسلز کے معززین کو فری عمر ے کرانے کی ذمہ داری دے دی۔ دینی معاملات سے نابلد پوتے نے دادا مرحوم کے نام پر شروع کی گئی خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج نامی سکیم میں محرم اور نامحرم کا فرق ختم کرتے ہوئے ادھیڑ عمر، بیوہ اور غیر منکوحہ خواتین کو نامحرموں کے ساتھ عمرے کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس وقت تک 1000 بندے کو فری عمرے کروا چکے۔ آئندہ بھی ایئربلیو میں جتنی سیٹیں خالی ملیں گی لوگوں کو بھیجتے رہیں گے۔ سعودی حکومت نے عمرہ، حج کے لئے محرم کے ساتھ خواتین کو بھیجنے کے عمل پر نرمی شروع کر دی ہے۔ اس لئے خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج (اسکیم) میں بغیر محرم بڑی تعداد میں خواتین کو سعودی عرب بھیج رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکشن سے قبل ماحول بنانے کے لئے اپنے صاحبزادے جو کہ ایک ٹریول ایجنسی چلاتے ہیں کو ایک ارب روپے سے زائد کا صوابدیدی فنڈ دے کر تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں سے مختلف طبقہ فکر کے افراد کو عمرے کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ جنہو ں نے ابتدائیہ میں 1000 سے زائد افراد کو فری عمرہ کی خدمت دے کر آئندہ الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے جیسے منصوبے شروع کر رکھا ہے۔ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کی طرف سے تحصیل مری کی 15 اور کوٹلی ستیاں کی 13 یونین کونسلز میں سے ہر ایک سے 120 کو عمرہ کرانے کی ذمہ داری اپنے صاحبزادے کو سونپی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کہوٹہ میں بھی اس سطح کا فری عمرہ پیکج متعارف کروایا جانا ہے۔ زرائع کے مطابق یہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کے لئے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل بھی بغیر محرم کے خواتین حج یا عمرہ پر نہیں جایا کرتی تھیں اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے خاقان عباسی شہید فری عمرہ پیکج نامی اسکیم کے انچارج مسعود ارشد عباسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سعودی حکومت نے ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے محرموں کے بغیر، حجاز المقدس آنے کی نئی رعایت دینا شروع رکھی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی بڑی تعداد کو بغیر محرموں کے عمرہ کروانے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ خاقان عباسی شہید عمرہ پیکج اسکیم کے لئے عبدالہ شاہد کو کسی پارٹنر کا تعاون حاصل نہ ہے بلکہ وہ تمام خرچ خود سے شاہد عباسی کی ہدایات پر کر رہے ہیں۔
131