180

شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری

جہلم شہر و گردونواح میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں جاری، انتظامیہ خاموش،شادی ہالز و میرج گارڈنز میں مہمانوں کی تواضع کیلئے ایک سے زائد کھانے تیار کیے جانے لگے، قانون نافذ کرنے والے ادارے میرج ایکٹ پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام۔ شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں قائم شادی ہالز و میرج گارڈنز، مارکیز میں ون ڈش، وقت کی پابندی عائد نہ ہوسکی، بااثر مالکان نے حکومتی پابندیاں ہوا میں اڑادیں

شہر سمیت جی ٹی روڈ اور مضافاتی علاقوں میں قائم شادی ہالز و میرج گارڈنز میں روزانہ کی بنیاد پر شادی وغیرہ کیتقریبات جاری، جہاں وقت کی پابندی کے بغیر رات گئے تک نہ صرف تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ انواع اقسام ڈشز تیار کرکے ون ڈش کی خلاف ورزیاں بھی دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی میرج فنکشن ایکٹ 2016ء کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جن تھانوں کی حدود میں شادی ہالز قائم ہیں کی مقامی پولیس روزانہ کی بنیاد پر گشت کرکے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف مقدمات کااندراج کریں۔ تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کر سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں