73

شادی ہالز میں اوقات اور ون ڈش پر پابندی کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے وقت اور ون ڈش کی پابندی نہ کرنیوالے شادی ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایک دفتری حکمنامہ میں کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ رات دس بجے تک تمام شادی ہالز بند ہو جانے چاہیں اور اس کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے مالکان سے کوئی نرمی نہ برتی جائے اور سربمہر کر دیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شادی ہالز کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں اور انکو متحرک بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور ون ڈش کی خلاف ورزی میں ملوث شادی ہالز کو سربمہر کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں