209

شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے 7افراد گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنیوالے 07ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں عصمت،حیدر،اکرام،ثناء اللہ، محمد رقیب،عبدالحفیظ اورعثمان شامل ہیں،ملزمان سے اسلحہ ایمونیشن اورسامان آتش بازی برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اوروات اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 02ملزمان علی حمزہ اوررضوان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی اورہوائی فائرنگ جرم ہے، شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں