راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی کاروائی،شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم سعید نے میری بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا،روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد، ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
171