محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
شادی کی بے سودہ فضول بے مقصد اسلام کے منافی رسومات ہوائی فائرنگ، ڈھول باجے کے شور شرابے سے گلی محلوں ، ہمسائیوں البتہ شہر گاؤں بھر کا سکول تباہ،
ہوائی فائرنگ سے تیل مہندی اور بارات کی رسم گلی ، محلہ میدان جنگ کی صورت اختیار کر جاتے ہیں ۔ ہوائی فائرنگ سے پورا شہر گاؤں میں گولیوں کی گورنج سروں کے اوپر سے خطرہ کی گھنٹی گھر کے صحن اور گلی میں چلنا پھرنا مشکل ، قانون نافذ کرنے والے ادارے انتظامیہ لطف اندوز شہر گاؤں کے گھروں میں صبح اُٹھنے پر گولیاں بکھری ملتی ہیں مقامی انتظامیہ پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہوتی۔ گذشتہ روز بھی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی صفر کرتے ہوئے شہر ڈڈیال کے کے ایک ہوٹل کے ملازم کے کندھے میں لگی ، ملازم کو زخمی حالت میں نصیر میموریل ہسپتال لے جایا گیا ۔ باقاعدہ آپریشن سے گولی نکالی گئی ، اس کے اگلے ہی روز آڑہ جٹاں کے مقام پر فائرنگ کے واقع میں بجلی کی مین لائن ٹوٹ گئی اور انسانی جانیں بال بال بچ گئی۔ باوجود اسکے پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہوئی ۔ عوام علاقہ کہنا ہے کہ پولیس جان بوجھ کر ایسے واقعات کو نظر انداز کرتے ہے اور اعلیٰ حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے اور تھانہ پولیس ڈڈیال نیند سے بیدار ہو۔
آزمائش کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے قوم کے کندے سے کندھا ملایا‘محمد مدچرمیر
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
پاک فوج کے شہید ہی ملک قوم کے اصل ہیرو ہیں ملکی سرحدوں کی حفاطت کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قوم کے کندے سے کندھا ملایا ہے پوری پاکستانی باور کشمیر ی قوم اس عزم کا عادہ کرتی ہے کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ڈڈیال کے یوتھ ونگ کے نوجوان رہنما محمد مد چر میر نے مسلم لیگ (ن) نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی میجر شبیر شریف ودیگر شہید اجسے قوم کے جوان مرد بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہر پاکستانی کشمیر ی کے دل میں رہتی ہے امن ہو جنگ دونوں صورتوں میں پاک فوج نے اس ملک کی خفاظت اور عوام کے ساتھ اپنے مضبوط تعلق کو بہتر یں انداز میں ہے ۔کنونشن میں محمد محسن میر ،راجہ عمران ایڈووکیٹ ،عرفان ڈار ،راجہ عاقب خان،راجہ اویس ،خواجہ عدیل ،راجہ ندیم ،راجہ جمیل ویگر لیگی کارکنان کی بھاری اکثریت شامل تھے
دہشت گردوں نے اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کر دیا‘جمیل اقبال
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
پاکستان بنانے والے پاکستان میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔آج ان کی مساجد، خانقاہیں، مزارات اولیاء دہشتگردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کر دیا اور ان کے طرز عمل نے وطن عزیز کے وجود کو بدترین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر جماعت اہلسنت تحصیل ڈڈیال حاجی جمیل اقبال ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ دہشت گردی، مہنگائی دیگر مسائل اپنی جگہ لیکن تحفظ ناموس رسالتﷺ کا مسئلہ ان سب پر مقدم ہے۔ کیونکہ باقی ماسائل کا تعلق جان سے ہے اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کا تعلق ہمارے ایمان سے ہے۔ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان کا اسلامی تشخص شدید حملوں کی زد میں ہے۔پاکستان اہلسنت و جماعت کے ہزاروں علماء و مشائخ اور کروڑوں عوام کی انتھک کوششوں سے معرض وجود میں آیا مگر آج ایک مخصوص طبقہ پاکستان کو اپنی خواہشات کا مورچہ بنانا چاہتا ہے۔ ہمیں پاکستان کی فضاؤں کو عشق رسولﷺ کی خوشبوؤں سے لبریز کرنا ہے۔ انھو ں نے کہاکہ افواج پاکستان ، خفیہ ادارے جو ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ان پر چند دنوں سے الزامات کا جو سلسلہ جاری ہے فوری بند کر دینا چاہیے۔جو قوتیں فوج اور ایجنسیوں کو بدنام کر رہی ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ہمیں افواج پاکستان کے کردار پر فخر ہے مسلح افواج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔ فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ اہلسنت کا بچہ بچہ دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہے ہاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اس موقع پر شام کے اندر صحابی رسولﷺ کے مزار اقدس کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے علامہ طلحہ نفیس، چوہدری اعظم، علی مراد خان، علامہ اعجاز جلالی، ملک مسعود ایڈوکیٹ راجہ استقبال، جمیل انصاری، قاری اعظم چشتی، چوہدری اپیر افضل، اکرم چشتی، مولانا عاشق چشتی و دیگر نے خطاب کیا۔
آزاد کشمیر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گئی‘چوہدری محمد یاسین
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
آزادکشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا آزادکشمیر میں ایک منتخب حکومت ہے جو انشااللہ تعالیٰ اپنا پانچ سالہ مدت پوری کرے گی آزادخطہ جموری عمل کے ساتھ ساتھ ترقی کا پہیہ یہ عملا جاری وساری ہے پاکستان کی حکومت کا اگر تعاون رہا تو آئندہ مالی سال میں آزادخطہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا واپڈ احکام آزادکشمیر حکومت کے ساتھ عملا تعاون کرنا چائیے کیونکہ واپڈا کے کسی منصوبہ جات جو ابھی تک تشنہ تکمیل ہیں متاثرین منگلاڈیم کی آبادی کاری متاثرین لوگوں کیلئے تعمیر ہونے والے نئے ناؤن ڈڈیال سیاکھ ابھی تک تعمیری مرحلہ میں ہیں واہڈ احکام ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آزاد حکومت کے ساتھ تعاون بڑھائیں تاکہ بجلی کے معاملہ میں جاری منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک روزہ دورہ ڈڈیال میں صدر ڈڈیال پر یس اور دیگر پریس عہد یداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صدر ڈڈیال پر یس کلب کو ایک سوال کے جومیں سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ آزادکشمیر میں پن بجلی کے جن منصوبہ جات پر کام جاری ہے سینئر وزیر نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت ہائیڈرل سیکٹر میں کئی منصوہ جات پر کام کررہی ہے مجھے امید ہے آئند ہ مالی سال میں یہ تمام تر منصوبہ جات مکمل کر لئے جائیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اللہ تعالیٰ کو منظور ہو توپاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا شہید بی بی کے مشن کو لے کر ہماری پوری ٹیم چل رہی ہے جو کام آزادخطہ میں موجودہ حکومت کیلئے میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں آئند ہ کو ئی بھی حکومت نہیں کرے گی عد ازاں انہوں نے مقامی انتظامیہ کے انچارج ایس ڈی ایم چوہدری محمد ایوب اور دیگر پارٹی کے سینئر کارکنان سے بھی ملاقاتیں کی انہوں نے پی پی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی رکن اور چےئرمین عشر وزکوۃ خان ظفرخان کے گھر جاکر پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا انہوں نے مجھے پوری پوری امید وزیر اعظم پاکستان اجنہیں کشمیر یوں سے گہر ی محبت اور عقید ت آزادخطہ میں جمہوری نظام کو چلانے کیلئے عملا حوصلہ افزائی کرے
خطہ کشمیر کی خالق جماعت سے ناطہ توڑنے والے کسی قابل نہیں رہے گئے ‘اظہر صادق
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن چوہدری اظہر صادق نے کہا خطہ کشمیر کی خالق جماعت سے ناطہ توڑنے والے نہ ادھر کے رہیں گے نہ ادھر کے رہیں گے جو بات قائد ین مسلم کانفرنس نے دس قبل کہی تھی وہ آج سچ ہورہی ہے ریاستی تشخص کیلئے مسلم کانفرنس نے بری قربانیاں دی ہیں صدر مسلم کانفر نس نے یہ بات پھر ملاکہی تھی پاکستان کے عوام اور ملکی سالمیت اور قومی دفاع کا سہرا پاکستان کی مسلح افواج کے سر ہے جنہوں نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کیلئے کل بھی اور آج اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے جو پالیسی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضیا ء الحق مرحوم اور پھر جنرل مشرف نے دی ہے اس کو اگر اپنا لیا جاتا تومسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہو تا انشااللہ تعالیٰ ڈڈیال کی دھرتی میں ایک بار پھر مسلم کانفرنس کی حکومت ہو گی