گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنے والا ملزم دھر لیا ، ملزم وقاص نے خاتون اور بچوں کو اغواء کیا جس پر مغویہ کے بھائی قیصر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایس ایچ اوگوجرخان اور ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوۓ مغویہ اور بچوں کو بازیاب کروا لیا ، ایس ڈی پی او گوجرخان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
188