روات( ملک قیصر اعوان،نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کے حلقے این اے 52 کے ایم این اے خرم نواز راجہ کے حلقے میں سی ڈی اے نے این ایچ اے اور اسلام آباد پولیس کے زریعے اہلیان علاقہ کی آباؤاجداد کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف اہلیان علاقہ نے بھر پور احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے 1965 میں ایکوائر کی گئی زمین کی حد بندی کی تھی جو کہ آج تجاوز کر کے اہلیان علاقہ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور اس زمین کے خسرہ نمبر 3478 پر عدالتی سٹے کے باوجود سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سید حسنین شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ 40سال سے زائد اپنی جدی جائیداد کا کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور اس سٹے کی تاریخ 17 مارچ ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان۔وزیر داخلہ۔آئی جی اسلام آباد ۔چیرمین سی ڈی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ کے علاؤہ میڈیا کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی
103