سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جید علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کا اجلاس،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور جید علماء کرام نے شرکت کی، اجلاس میں سید اظہار حسین شاہ بخاری، مولانا قاضی عبدالرشید،حافظ محمد اقبال رضوی، علامہ کوثر عباس قمی،علامہ زاہد عباس کاظمی، قاضی ظہور الٰہی قادری، سید عتیق الرحمن، سید چراغ الدین شاہ سمیت دیگر علماء اکرام وامن کمیٹی کے عہدیدارن اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں سید حامد علی شاہ موسوی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعاکی گئی، اس موقع پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ علماء کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں،سماج دشمن و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جار ہی ہے،محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جید علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران سے اُمیدکرتا ہوں کہ امن وامان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، ہم سب ملکرمحرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان کو یقینی بنائیں گے،علماء کرام نے کہا کہ وطن عزیز میں امن وامان کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جلوسوں کے وقت اور روٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، بین ا لمسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پورکردار ادا کریں گے۔
125