61

سینئر ٹریفک وارڈنز کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ٹریفک وارڈنز کی محکمانہ ترقیوں کیلئے احسن اقدام سینئر ٹریفک وارڈنز کی 506 نئی آسامیوں کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی اس اقدام سے صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے سینکڑوں وارڈنز کو اگلے سکیل میں ترقی مل سکے گی لاہور میں 271، راولپنڈی میں 90، فیصل آباد میں 75، ملتان میں 45 اور گوجرانوالہ میں 25 وارڈنز سینئر ٹریفک وارڈنز بن جائیں گے پرانی خالی سیٹیں ختم ہونے سے حکومت کے خزانے پر کوئی اضافی اخراجات بھی نہیں پڑیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں