کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس آف سہالہ کالج اسلام آباد راجہ طفیور اختر نے تحصیل کہوٹہ کا نجی دورہ کیا ایس ایس پی راجہ طفیوراختر تحصیل کہوٹہ کے نواحی گاؤں مٹور کے رہائشی ہیں آج تحصیل کہوٹہ کے دورے کے موقع پر کہوٹہ کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے ان کا تاریخی استقبال کیا ان کے ہمراہ سابق ناظم یوسی مٹور سردار راجہ الیاس اختر‘امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ واحد سمندر‘راجہ وجاہت ممبر رینگ اسمبلی‘محمد اسماعیل بھٹی‘تحصیلدار کہوٹہ‘محکمہ مال کے پٹواری راجہ فیصل‘نمبردار راجہ ندیم‘راجہ نمان عرف نومی‘راجہ عبد الوہاب جنجوعہ‘راجہ افتخار عرف خاری‘ راجہ عبدالقدیر جنجوعہ‘ کونسلرراجہ فیصل عزیز‘ راجہ محمد سراج جنجوعہ‘خان ندیم‘راجہ توصیف گل کیانی‘راجہ رضوان گل کیانی و دیگر نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گلے میں مالا اور پھولوں کے ہار پہنائے آخر میں راجہ وجاہت مسعود میں اپنی رہائش گاہ محلہ راجگان میں کھانے کے بہترین اہتمام کیا گیا جہاں پر ایس پی راجہ طفیوراختر سمیت دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ایس ایس پی پولیس کالج سہالہ اسلام آباد راجہ طفیوراختر نے اہلیاں کہوٹہ اور تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی محبت اور یہ استقبال کبھی نہیں بھول سکتا آج اس طرح اپنے تحصیل کہوٹہ میری آمد پر میرا استقبال کیا الحمدللہ یہ میرا ایک تاریخی استقبال ہے آپ کی یہ محبت پیار خلوص مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔
257