لاہور (حذیفہ اشرف) پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث شائقینِ ڈرامہ کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل “انتقام” میں رشید بابا کے یادگار کردار سے بے حد شہرت ملی، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں “کراچی ڈویژن” (2021)، “باشو” (2023)، “ہیر رانجھا” (2012) اور “کھلونا” شامل ہیں۔ اُن کی شاندار اردو تلفظ اور کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی صلاحیت نے انہیں اپنے وقت کا معتبر فنکار بنایا۔عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا۔ اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا،> “میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہ کرم اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔”فنکار برادری اور مداحوں نے عزیر عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کے ساتھی اداکاروں نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
اہم خبریں
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.
کراچی کیلئے سڑکوں اورفلائی اورز نیاجال اربوں کا ترقیاتی بجٹ منظور
مینگو ڈپلومیسی ،پاکستان کا76ممالک کے سر براہان کو 34ٹن آم تحفے میں دینے کا فیصلہ
وزیر مملکت داخلہ کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ۔