راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سریا اور اینٹ کے بعد سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوجانے سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیچرایسوسی ایشن نے کوئلہ‘پٹرولیم مصنوعات اور دیگرخام مال مہنگا ہونے سے پیدواری لاگت میں اضافہ کو جواز بنا کرسیمنٹ کے فی بیگ میں مجموعی طور پر 150وپے اضافہ کردیا ہے دسمبر میں مارکیٹ میں 680روپے میں سیل ہونی والی سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت اب 830روپے سے تجاوز کرگئی ہے اس قبل ریت‘ کرش کی قیمتوں میں 2سے 4 روپے فی فٹ اضافہ ہوچکا جبکہ سریا مارکیٹ میں 1 لاکھ 70سے 1 لاکھ80 ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے فروخت ہورہا ہے اور دراجہ اول اینٹ کی قیمت بھی12ہزار سے 14ہزار روپے فی ہزار تک پہنچ چکی ہے سریا‘ سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہونے سے بلاکس‘ ٹائلز‘ تیار چھتیں اور پری کاسٹ سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے تعمیراتی کام بری طرح سے متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
177