460

سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سیمنٹ ساز اداروں نے ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری میں پچیس سے لیکر پنتالیس روپے تک اضافہ کردیا ہے گزشتہ دو ماہ سے سمینٹ کی قمیتوں میں بدستور کمی دیکھنے میں ارہی تھی’

لیکن بروز منگل کو ال پاکستان سمنٹ مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں فوری طور پر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں بوری کی قیمت دوبارہ 1180 روپے سے زائد ہوگئی ہے راولپنڈی ڈویژن کے ایک ڈیلر نےپنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے بتایا ہے کہ گزشتہ چند دن سے مارکیٹ میں سیمنٹ کی مانگ میں معمولی اضافہ ہوا

جس کے مدنظر مالکان نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اگر مارکیٹ میں طلب مزید بڑھتی ہے تو سیمنٹ کی قیمتوں میں اور بھی اضافہ کا امکان ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں