راولپنڈی(عبدالخطیب چوہدری سے)سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 80روپے تک اضافہ ہوگیا‘رمضان المبارک میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور سیل میں کمی ہونے کی بناء پر سیمنٹ کی فی بیگ میں 140روپے تک کمی ہوگئی تھی چند ماہ قبل تک مارکیٹ میں فی بیگ چھ سو روپے زائد قیمت میں فروخت ہورہا تھا لیکن ترقیاتی کاموں میں ماندی ہونے اور سیمنٹ سا ز کمپنیوں میں مقابلہ کا رحجان پیدا ہونے کی وجہ سے قیمت کم ہوکر 440روپے تک آگئی تھی لیکن عید کے بعد آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے کوٹہ سسٹم بحال کرتے ہوئے پیدوار میں کمی کردی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سیمنٹ کی ڈیمانڈ بڑھنے پر اس کی قیمت 530تک پہنچ گئی ہے اور اس میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے گزشتہ چند دنوں میں اسی روپے تک اضافہ ہوچکا ہے اور اس مزید اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے جس کی بناء پر فی بیگ کی سابقہ قیمت بحال ہوجائیگی جبکہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی ورکرز نے سوشل میڈیا پر اس بات کو بہت پھیلایا اور عمران خان کو کریڈٹ دیا تھا کہ عمران خان کی پالیسوں کی وجہ سی سیمنٹ سستا ہو گیا ہے
262