271

سیلاب کا خدشہ،راولپنڈی میں ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ،راولپنڈی بھر میں ریسکیو اہلکار الرٹ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث ریسکیو 1122 راولپنڈی کو الرٹ کر دیا گیا ہے ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف پر تعینات کر دیے گئے ہیں اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں، ریسکیو ترجمان عثمان گجر کے مطابق بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام مون سون موسم میں بارشوں کے دوران انتہائی احتیاط برتیں، والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس نہ جانے دیں،بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں