188

سیرت کمیٹی کے زیر انتظام تقریری مقابلہ

مرکزی سیرت کمیٹی روات کے زیراہتمام 8 ستمبر بروز اتوار 2024 کو ایک تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عنوان دفاع صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیھم اجمعین جو مرکزی سیرت کمیٹی روات کے منشور کا واضح حصہ اور ہر مسلمان کے ایمان اور غیرت کا حصہ بھی ہے

تقریری مقابلہ کا فیصلہ ماہ ذوالقعدہ میں اور پروگرام کا انعقاد ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں کیا گیا مقابلہ میں روات شہر سمیت کلر سیداں,گوجر خان,ماڈل ٹاون,سہالہ,دولتالہ سمیت راولپنڈی شہر سے طلباء کرام نے جوش و خروش سے حصہ لیا

مقابلہ میں مدارس کے طلباء کی طرح سکولز کے طلباء کا جذبہ بھی قابل دید رہا یہی سوچ مرکزی سیرت کمیٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ معاشرے میں موجود ملاں مسٹر تفریق کا خاتمہ کر کے بچوں اور نوجوانوں میں بغیر کسی تفریق کے یکساں طور پر دین اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلیے

صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ دینی اور عصری تعلیم دونوں سیکھنے کا شوق پیدا ہو اور نوجوان نسل بہترین آئیڈیل کے طور پر تیار ہو سکے تقریری مقابلہ میں 22 طلباء نے حصہ لیا اور ہر بچے نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑ کر اپنی محنت جذبہ اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

ہر بچے کی تقریری کا دورانیہ چار سے چھ منٹ رہا اس تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء درجہ حفظ اور بعض سکول سے تعلق رکھتے تھے

اس میں عمر کی آخری حد 15 سال رکھی گئی تھی جو یقینا سامعین کیلیے اہم تھی پہلی پوزیشن حسان الرحمن متعلم مدرسہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سواں گارڈن کے طالبعلم نے حاصل کی دوسری پوزیشن محمد عمر عباسی متعلم جامعہ زکریا دار القرآن محلہ یونس آباد روات اور تیسری پوزیشن قاضی محمد ابوبکر ولد قاضی اسد محمدد القرآن انسٹیوٹ بہارہ کہو نے حاصل کی اول دوم سوم آنے والے طلباء کو 5ہزار،7ہزار،10ہزار کے نقدی انعامات اور اعزازی خوبصورت شیلڈز سے نوازا گیا اس کے علاوہ ایک بچے نے دفاع صحابہ و اہلیت کے عنوان پر انگلش زبان میں مکمل تقریر پیش کی جس نے سامعین کو حیرت میں ڈال دیا

اس بچے کے شوق اور دلچسپی پر الگ سے انعام دیا گیا سب شریک مقابلہ طلباء کرام کو مرکزی سیرت کمیٹی روات کی طرف سے میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گے علاقہ بھر سے علماء کرام نے بھی اپنی محبت اور شفقت کا اظہار کرتے ہیں تشریف لائے

جن میں مولانا سعید الرحمن, سرپرست جمعیت اہل سنت والجماعت کے سرپرست مولانا شفیع شاکر,علاقہ روات کی معروف شخصیت شیخ الحدیث مولانا غلام کبریاء ,سنی علما کونسل گوجر خان کے امیر قاری فضل کریم,جمعیت اہل سنت والجماعت روات کے صدر مولانا محمد فہیم فاروقی

,روات شہر کے نامور عالم دین مولانا محمد عتیق الرحمن,سنی علماء کونسل آذاد کشمیر کے رہنماء مولانا شاہین طالبانی سمیت جمعیت اہل سنت والجماعت حلقہ روات سے وابستہ کثیر تعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے بھی شرکت کی اللہ کریم سے دعا ہے یہ خیر و بھلائی کا سلسلہ جاری و ساری رہے آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں