265

سیاسی مداخلت کلرسیداں روڈ ٹال پلازہ پھر تعطل کا شکارہوگیا

روات کلرسیداں روڈ پر بننے والا ٹال پلازہ ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے گزشتہ روز محکمہ ہائی پنجاب راولپنڈی ریجن نے سردار مارکیٹ یوبی ایل بنک کےقریب دوبارہ ٹول پلازہ بنانے کا کام شروع کیا تھا دن بھر بارش رہنے کی وجہ سے کام سست رفتاری کاشکار رہا

لیکن رات گئے علاقہ کی سیاسی شخصیت اور ٹرانسپورٹر کی مداخلت بناء پر کام کو روک دیا گیا ہے پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق اج دن اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں ٹال پلازہ کے کی نئی جگہ کا انتخاب یا اس کو بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا

یاد رہے اس سے قبل یکم فروری کو مانکیالہ کے مقام پر ٹال پلازہ کو بنایاگیا تھا جس کو مقامی افرادنے مداخلت کرتے ہوئے اکھاڑ دیا تھا اور بعدازاں چوہدری رمیض ایڈووکیٹ نے بھی اس کے خلاف عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں