صدر مسلم لیگ ن کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر گھر سے اغواء کر کے قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق چھ مسلح ڈاکو سابق چئیرمین راجہ رؤف کے گھر جہلم میں داخل ہوۓ،:لوٹ مار کے بعد مزاحمت کر نے پر ڈاکو راجہ رؤف کو اغواکرکے ساتھ لے گئے،پولیس کا کہنا ہے نامعلوم ملزمان نے راستے میں (ن)لیگی راہنماء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمان راجہ روف کی نعش جی ٹی روڈ کالاگجراں کے مقام پر پھینک گئے،ادھر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا جہلم میں سیاسی جماعت کے مقامی رہنما راجہ رؤف کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب کی ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم۔
94