99

سہالہ پولیس نے اسلحہ بردار مشکوک شخص پکڑ لیا

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سہالہ پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص سے غیر قانونی اسلحہ سمیت مشکوک موٹرسائیکل برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ او سہالہ کی زیرنگرانی زاہد چٹھہ اے ایس آئی کی ہمراہ پولیس ٹیم سال نو کی پہلی کاروائی سہالہ کی حدود روات سے گرفتار ہونے والے ملزم کا نام رحمان الدین عرف كیمی بتایا گیا ۔ زاہد چٹھہ اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بمعہ 5 روند برآمد ہوئے ۔جبکہ ملزم موٹرسائیکل کے بھی کوئی ملكیتی ثبوت پیش نہ کر سکا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں