171

سہالہ فلائی اوور کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو مل گیا‘وزیر اعظم افتتاح کرینگے

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی ڈی اے نے سہالہ فلائی اوور کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کی دے دیا‘سابق پرائیویٹ کمپنی نے میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے اور ایک سال کی مدت میں منصوبہ مکمل کرنے معذرت کرلی تھی‘تحریک انصاف کے دور حکومت میں سی ڈی اے نے کہوٹہ روڈ پر سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور قائم کرنے کیلئے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا لیکن اس دوران سیمنٹ‘ سریا اور دیگر میٹریل میں اضافہ ہونے اور ایک سال کی قلیل مدت میں منصوبہ مکمل کرنے انکاری ہونے کی وجہ سے منصوبہ پر کاکام آغاز ہی نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس منصوبہ کیلئے تگ و دو اور گرانٹ کی منظوری کروانے والے مری کہوٹہ سے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی متعدد بار اس کے افتتاح کی تاریخوں کا اعلان بھی کرتے رہے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے مشینری موقع پر آنے کے باوجود کام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے صداقت عباسی کو عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا پڑتا رہا ہے لیکن حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سی ڈی اے پرانے ریٹ اور ایک سال میں فلائی اوور کا کام مکمل کی شرط پر ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

ادھر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ لونا میں ایک افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سہالہ فلائی اوور منصوبہ کا افتتاح کرینگے جبکہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں سہالہ فلائی اوور بنانے کی بجائے کہوٹہ بائی پاس منصوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس ٹینڈر ہونے پر مشینری بھی موقع پر آچکی تھی لیکن حکومت کے خاتمہ کے بعد منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا تھا اور اب دوبارہ ن لیگ کی حکومت آنے پر انہوں نے سہالہ فلائی اور منصوبہ کے افتتاح کا اعلان کیا ہے ادھر صداقت عباسی اس کو تحریک انصاف کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں