سہالہ اورگردونواح میں پانی کی شدید قلت 265

سہالہ اورگردونواح میں پانی کی شدید قلت

اسلام آبادوفاقی دیہی علاقہ کورنگ ٹاون سوسائٹی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،انتظامیہ نے ٹینکر مافیہ کو بھی عوام پر مسلط کردیا شہری سراپہ احتجاج کئیر ٹیکر بھی ٹس سے مس نہیں ہورہا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت حکام بالا سے نوٹس لینے کی عوامی پرزور اپیل تفصیلات کے مطابق وفاقی دیہی حلقہ میں 1987سے قائم سب سے پرانی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کورنگ ٹاون جو جناح گارڈن کا حصہ ہے میں سابقہ ایم سیز اور سوسائٹی الیکشن التوا ہونے کی وجہ سے سوسائٹی مکینوں کا پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کے ٹیوب ویل کے پلاٹوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے اکثر ٹیوب ویل کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکارہ کرکے ٹینکر مافیا کے مفادات کی خاطر علاقہ مکینوں کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا گیا ہےسوسائٹی کے معززین نوید عالم کھوکھر، عمر باسط عباسی، فیاض بھٹی، افراسیاب راجہ، جبار صادق، عبدالقادر، فیاض عباسی، عدنان کاظمی، محمد عثمان، شاکر صدیقی چوہدری افتخار یاسر علوی، محمد حفیظ، محمد آصف، رانا اکمل، چوہدری نعیم، محمد سلیمان، محمد اسرار، چوہدری علی محمداور امتیاز عباسی کا کہنا تھا کہ سوسائٹی انتظامیہ جو لاکھوں کی مد میں ماہانہ یوٹیلٹی بل اکٹھا کرتی ہے مکینوں کے لیے زندگی کی سب سے اہم ضرورت پانی مہیا کرنے سے قاصر ہے علاقہ مکینوں کا احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے کہنا تھا کہ اگر ہمیں ہمارا بنیادی حق زندگی کی ضرورت پانی مہیا نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کے طور پر مین ایکسپریس وے بند کردیں گے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہاں وفاق میں ہوتے ہوئے بلک رہے ہیں پینے کے پانی نماز کے لیے طہارت اور استعمال کے لیے پانی نہیں مل رہا ٹینکر مافیہ کو پیسے دیتے ہیں مگر سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے وہ تذلیل کرتے ہیں اور من مانے ریٹ لیتے ہیں باامر مجبوری اگر پانی کی شکایات آنتظامیہ سے کریں تو مزید رسوا کیا جاتا ہے احتجاج میں بزرگ نوجوان اور بچوں نے شرکت کی متاثرین کورنگ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا جائے اور سوسائٹی کے الیکشن کروا کر اہل ایم سی لائی جائے جو علاقہ مکینوں کا مداوا کرسکے نہ کے چور اور کرپٹ عناصر کو ہمارے اوپر زبردستی مسلط کیا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں