248

سہاری اپوزیشن شیطان کی مانند ہے ‘غلام سرور خان

جھٹہ ہتھیال (نصیر بٹ ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر ھوا بازی غلام سرور خان کا جھٹہ ہتھیال کے مقام پر جلسہ منعقد ہوا جس میں متعدد میگا پراجیکٹس کے اعلان ہوے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ناصر محمود کیانی، چوہدری ٹکا خان کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں غلام سرور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ مایوس ہونا نہ پریشان ہونا اپوزیشن شیطان کی مانند ہے آج کی اپوزیشن شیطان کی ذمہ داری پوری کر رہی ہے 35 سال غریب عوام کا خون چوساآج اپوزیشن والے اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لیے ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں سب سے پہلے ان چوروں کا حساب کتاب کریں گے کوئی این آر او نہیں ملے گے میرا ایمان ہے کہ ان کو دنیا میں ہی سزا ملے گی اور آخرت میں بھی ملک کو لوٹنے والے ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں وہ زندہ نہیں تابوت میں آئیں گے مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ کرونا ہے خدا کو گواہ بنا کر کہ رہا ہوں کہ بجلی، گیس، چینی آٹا کی مہنگائی کے ذمہ دار زرداری اور نواز شریف ہیں میں نے انتخابی مہم جھٹہ ہتھیال سے شروع کی اور واضح کامیابی تھانہ روات سے حاصل کی میرا مخالف 35 سال سے 8 بار قومی اسمبلی اور 6 بار وزارت ہونے کی باوجود اس علاقے کی پسماندگی میں اہم کردار ادا کیا جو 35 سالوں میں چوہدری نثار کچھ نہ کر سکا میں نے 35 ماہ میں کام کر دکھائے تھانہ روات کے 12 دیہات میں گیس دی ہسپتال اور بچیوں کے لیے پانچ ڈگری کالج دئیے آنے والے دن ترقیاتی کاموں کے لیے مزید بہتر ہوں گے 25 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان رنگ روڈ کا خود سنگ بنیاد رکھیں گے رنگ روڈ سے علاقہ خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا کمرشل ڈویلپمنٹ ہو گی آپ لوگوں کی زمینوں کے ریٹس 30 ہزار مرلہ ہوں گا آئندہ بلدیاتی انتخابات اگلے سال مارچ 2022 میں ہوں گے انشاءاللہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں