پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے گراؤنڈ پر قبضے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ کو کلرسیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی یو کے ضلعی نائب صدر چوہدری ظہیرالحق نے کی اجلاس میں پی ٹی یو مراکز چواخالصہ اور کلرسیداں کے صدور نمبردار عدنان عباس،چوہدری خضرالرحمان کے علاوہ ضمیر حسین بھٹی صالح غفور،عتیق الرحمان،سعد آفتاب،محمد فراز،وقار حسین اور سجاد حسین صابر نے بھی شرکت کی اجلاس میں گراؤند کی دیوار توڑ کر سڑک کی تعمیر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی جس کو اج بلڈوز کر کے راستہ نکال لیا گیا جس کی یونین بھرپور مزمت کرتی ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی یا انتظامی سطح پر سکول انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا تو پنجاب ٹیچرز یونین بھر پور مزاحمت کرے گی انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ ہماری آنے والی نسلوں کا اثاثہ ہے معزز عدالت اس بارے میں لوگوں کی اپیلوں کو خارج کر چکی ہے مگر اب یہ لوگ دھونس دھاندلی اور دباؤ کے ذریعے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں انہوں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ٹی یو اور کلر یوتھ کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گی۔
165