کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالبات کی گاڑی کا پیچھا کرنے سے منع کرنے پر دو افراد نے ڈرائیور اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔ابرار حسین سکنہ ممیام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے سوزوکی پک اپ رکھی ہوئی ہے اور سکولز کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی ڈیوٹی کرتا ہوں۔مسمیان محمد شکیل اورممتاز نے تین چار مرتبہ میری سکول کی گاڑی کا پیچھا کیا جس پر میں نے ان کو سختی سے منع کیا۔گزشتہ روز تین بجے کے قریب میں سکول سے بچیوں کی شفٹ لے کر واپس جا رہا تھااور جب میں پنوں مارکیٹ ممیام پہنچا تو شکیل مسلح آہنی راڈاور ممتاز مسلح کمانی پٹہ روڈ پر آ گئے اور میرا راستہ روک لیا۔میں اپنی جان بچانے کیلئے جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا تو ممتاز نے کمانی کا پٹہ سیدھا میرے سر پر مارا جس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔میرا بھائی طلعت جو اتفاق سے مارکیٹ میں موجود تھا لڑائی جھگڑے کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گیااور جب چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو شکیل نے آہنی راڈ کا وار بھائی کے سر پر کیا جس سے وہ بھی مضروب ہو کر گر پڑا اور ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
114