161

سکولوں میں چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ڈینگی سپرے کرانے کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے راولپنڈی ضلع کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے ختم ہونے سے پہلے ڈینگی سپرے کیا جائے گا اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کو تلف کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام سینٹری فیلڈ سٹاف متحرک ہو کر کام کرے۔ ایک سرکاری مراسلہ میں انہوں نے کہا کہ سپرے کا کام تمام تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے سے دو دن پہلے مکمل کیا جائے اور سکول پرنسپل اور انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ سٹودنٹس کے کلاس رومز میں داخل ہونے سے چھ گھنٹے پہلے تمام فرنیچر کو صاف کیا جائے اور ہوا کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے تاکہ سپرے کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ مذکورہ ہدایات ڈینگی کنٹرول کی کیبنٹ کمیٹی اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں