141

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین ‘جمہوریت کی فتح ہے‘راجہ محمد علی

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخ ساز فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین،جمہوریت اور پاکستان کی کامیابی ہے۔آئین اور جمہوریت کو شخصی پسند نہ پسند کا کھلواڑ بنانے والوں کی شکست ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب کوئی ابہام نہیں،واضح دو ٹوک فیصلہ اور صحیح معنوں میں کسی رو رعایت کی بجائے آئین اور پاکستان کو عظمت او راحترام دیا گیا ہے جس سے ہمارے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں۔عمران خان نیازی نے اپنی انا کوتسکین پہنچانے کیلئے ایک طرف سیاسی خودکش حملہ کیا تو دوسری طرف ملک کو سفارتی محاذ پر بھی تنہا کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر بلدیہ چوہدری مشتاق حسین کے بھانجے کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد لیگی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ (ن) کلر سیدں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں