اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈزکو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیاسپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولزکی بے دخلی کےخلاف درخواستوں کی سماعت کی جس دوران عدالت نے کینٹ بورڈزکو نجی اسکولوں کو سیل کرنے سے روک دیادورانِ سماعت نجی اسکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکولز ہیں جن میں 37 لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں، اسکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے لہٰذا بچے کہاں جائیں گے؟ سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھاعدالت نے اس معاملے پر ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 2018 میں کنٹونمنٹ بورڈز میں قائم اسکولوں کو 3 سال میں ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پرائیویٹ اسکولز اور طلبہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
140