سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس پر جرمانہ عائد کر دیا 106

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس پر جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے درخواست خارج کی۔

عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست خارج کی۔آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔عدالت نے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟

جس پر وکیل نے کہا کہ میں آئینی بینچ کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتا۔وکیل نے کہا کہ موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پھر آپ کمرۂ عدالت چھوڑ دیں۔وکیل نے کہا کہ موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں