راولپنڈی( نمائدہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 40 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سنیل، جہانگیر اور مظہر شامل ہیں، مسروقہ رقم 40 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوئے،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
61