جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم دینہ کے بعد سوہاوہ میں بھی ایدھی سینٹر کا قیام، علاقہ مکینوں سمیت جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے افراد بھی خدمات حاصل کر سکیں گے، تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ اور تحصیل گوجرخان کے مخیر حضرات نے گراں قدر خدمات پیش کرکے ایدھی سینٹر کی عمارت مکمل کروادی ہے،یہ سینٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر تعمیر کی گئی ہے، ایدھی سینٹر کی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جہلم سرکل کے انچارج ڈاکٹر اسد مرزا،زونل آفس کے اے ڈی اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی،عبدالستار ایدھی کے بیٹے نے جاوید ڈار کے ہمراہ نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جہلم اور سوہاوہ کی ٹیم کو بہترین خدمات پیش کرنے پر مبارک باد دیں اور امید کی کہ نیا تعمیر ہونے والا ایدھی سینٹر عوامی خدمت کے جذبے سرشارہو کر علاقے کی بہترین خدمات سرانجام دے گا۔عمارت کی تعمیر میں معروف سماجی رہنما محمد سعید عرف چاچو، جلیل کیانی (گوجرخان)کا اہم کردار ہے، علاقہ مکینوں نے ایدھی سینٹر کے قیام پر سماجی شخصیات اور مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
104