152

روات،سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف تنقید پر شہری گرفتار

روات،سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور عمران خان کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے پر روات کا رہائشی بزرگ شہری گرفتار۔ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ روات اٹامک کالونی کے رہائشی افتخار احمد بھٹی نامی شہری کو گرفتار کیا ہے افتخار نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ چور حکومت کا ایماندار انسان کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد منظور ۔

شہری کی گرفتار ی پر سابق ایم این اے راجہ خرم شہزاد نے ردعمل میں کہا کہ آج میرے حلقہ این اے 52 اسلام آباد کے علاقہ روات سے 61 سالہ افتخار احمد بھٹی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، اس گرفتاری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور افتخار احمد بھٹی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،

ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود انتقامی سیاست کے ذریعے حق کے بات اور ضمیر کی آواز دبانے کی کوشش ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت تنقید کو برداشت کرنے یا اپنی اصلاح کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پراسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ذریعے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے، امپورٹڈ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں