180

سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دیدی گئی، گھریلو ملازمین کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کراسکیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔ گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، منصور قادر،سیکرٹریز صحت، خزانہ، لیبر، اطلاعات، کمشنر پیسی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں