360

روات کا رہائشی مہر شاہ ٹریفک حادثہ میں جان بحق

ساگری (زاہد حسین نقیبی)
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ساگری
یوسی لوہدرہ کے گاوں سود گنگال کے رہائشی محمود حسین شاہ کے جوانسالہ بیٹے مہر شاہ کار حادثہ میں جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں تفصیلات کے مطابق مہر شاہ آج صبح گھر پر آئے مہمانوں کو اپنی کار میں سرگودھا چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر وے پر سرگودھا انٹر چینج کے قریب ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار قلا بازیاں کھاتی ہوئی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے مہر شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی ہمشیرہ اور دو قریبی رشتہ دار خواتین زخمی ہو گئیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں