راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ سواں پل پر آج صبح ہونے والے المناک حادثہ میں 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں حادثہ میں 7 کے قریب گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری سے بجانب روات آنے والے ٹریلر بریک فیل ہونے سے متعدد گاڑیوں پر چل دوڑا جس کے نتیجے میں ایک کار پل سے نیچے جا گری جبکہ متعدد گاڑیاں ٹریلر نے کچل دیں حادثہ کا شکار ہونے والا ٹریلے پر سیمنٹ لوڈ تھا ابتدائی طورپر ریسکیو نے 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم ازاں بعد ٹریلر سے ٹکرانے والی گاڑیوں میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے اب تک 4 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں.

حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک جنگ باہتر سے فوجی سیمنٹ لے کر کلرسیداں جارہا تھا ٹرک کے مالک راجہ افتخار بھٹی کا تعلق گوجرخان کے علاقہ مانکیالہ مسلم سے ہے وہ گزشتہ چالیس سال سے سیمنٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور یونین کونسل مانکیالہ مسلم سے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل سواں پل کا ایک پلر گرنے سے پل کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد متبادل کے طور پر روات سے جانے والی ٹریفک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کو سنگل لائن میں پل سے گزارا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے ایک ماہ گزرنے کے باوجود پل کی مرمت کی اور جزوی انتظامات کیے
حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچہری کی جانب سے آنے والا ٹریلا متعدد گاڑیوں کو کچلتے ہوئے ہائی کورٹ چوک تک پہنچ گیا جس دوران سامنے سے آنے والی گاڑیاں حادثہ کی زد میں آئیں مقامی لوگوں اور ریسکیو نے گاڑیوں کو توڑ پھنسے مسافروں کو نکالا حادثہ کے بعد شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر ہیوی ٹریفک کی ٹائمنگ میں مزید کمی جائے اور ڈیوٹی اوقات سے قبل ہیوی ٹریفک کو شہر سے گزارا جائے