چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈھڈیال میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا سینکڑوں خواتین نے محکمہ سوئی گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی، محکمہ سوئی گیس کے سپروائزر منظور حسین مظاہرین خواتین سے مذاکرات کے لیے موقعہ پر پہنچے اس دوران سابق وائس چیئرمین چوہدری خورشید بھی موقعہ پر پہنچ گئے،سوئی گیس سپروائزر منظور حسین نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل کر لیا جائیگا۔
101