اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، فیصلہ حکومت کو بھجوادیااوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، فیصلہ حکومت کو بھجوادیا
رواں مالی سال کیلئے سوئی گیس کی اوسط قیمتوں میں 7اعشاریہ 14فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعویٰ کیا تھا ،تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔اوگرا نے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا۔