مری(سید احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوئی گیس کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دیں جبکہ حکومت نے خاموشی سے سوئی گیس کے میٹر کا رینٹ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جس پر کسی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی جسکے باعث اب غریب صارف کابل جو 300،چار سو کے قریب آتا تھا اب ہزاروں روپے میں آرہا ہے سوئی گیس کے تما م بل 5 ہزار سے زیادہ کے آئے ہیں جو غریب عوام کے ساتھ ظلم وذیادتی ہے،ادھر میونسپل کارپورشن مری نے بھی پانی کے بلوں کو دوگناکرنے کی تیاریاں کرلی ہیں جس پر عوامی حلقوں نے سراپا احتجاج ہیں صارفین نے سوئی گیس اورپانی کے بلوں میں اضافہ کویکسرمسترد کرتے ہوئے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں حکومت بلوں میں اضافہ کوواپس لے کیونکہ مہنگائی کے اس ظالمانہ دور میں دووقت کی روٹی بھی پوری نہیں ہورہی ایسے گیس اورپانی کے بلوں میں اضافہ قابل قبول نہیں اگر فوری طورپر اضافہ کو واپس نہ لیاگیا تو شدید احتجاج کیاجائیگا۔
113