145

سلنڈر دھماکہ میں دو افراد جاں بحق 4 کی حالت تشویشناک

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی بحریہ فیز 7 میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق 4 کی حالت تشویشناک ۔تفصیلات کے مطابق بحریہ فیز 7 کے کمرشل ایریا میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک مقامی شخص جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد شدید جھلس گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے نتیجے میں قریبی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں

شہری دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تباہ ہونے والی گاڑی کو دیکھ رہے ہیں

دھماکے نتیجے میں قریب گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بھی پڑا ہوا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں