راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پاسٹ)ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی اسلحہ سمگلر گرفتار،اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، اسلحہ سمگلر سے 12 پسٹل برآمد ہوئے، ملزم کے قبضہ سے 600 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، ملزم کی شناخت وقار یونس کے نام سے ہوئی، ملزم سے 12پسٹل اور600گولیاں برآمد ہوئیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
178