104

ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ سراپا احتجاج

جہلم ‘ ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ سراپا احتجاج، پے اینڈ سروس پروٹیکشن نہ ملنے پر اساتذہ جہلم پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج کرتے رہے شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف سکولز کے اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے باوجود حکومت پنجاب ٹس سے مس نہیں ہورہی5 سال قبل اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دی جائے 5سال سے حکمران عمل درآمد کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں9 سال کی سروس کو رد کیا جارہا ہے جو اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے،اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں