198

سستے رمضان بازار غریبوں کو ریلیف دینے میں ناکام

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رمضان المبارک میں غریب اورکم آمدن افرا دکی زندگیاں طوفانی مہنگائی نے اجیرن کردی ہیں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے روزانہ کی بنیاد پر روزمرہ کی اشیاء ضرورویہ میں اضافہ نے غریب کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ماہ صیام میں حکومت نے جو سستے رمضان بازار لگائے ہیں وہاں بھی غریبوں کو ریلیف نہیں مل رہا غیرمعیاری اوربازار سے زیادہ نرخوں پر فروخت کیاجارہا ہے یوٹیلٹی سٹور بھی خالی پڑے ہوئے ہیں خواتین اوربزرگ افراد یوٹیلٹی سٹورپر جاکرمایوس اور ناکام لوٹ جاتے ہیں حکومت کے سستی اورارزاں بازارلگاکر صرف غریب عوام کامذاق ہی اڑایا ہے کوئی بھی معیاری چیز ان نام نہاد سستے بازاروں میں دستیاب نہ ہے،عوامی حلقوں نے مطالبہ کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر وافر مقدار میں معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں تاکہ رمضان المبارک میں تو عوام سکون حاصل کرسکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں