102

سستے آٹے کی فراہمی‘افسران کو اچانک فلور ملزپر چھاپے مارنے کا حکم

کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے ڈائریکٹر فوڈ شوکت خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ا یسی فلور ملز جو سبسڈائز ڈ آٹے کی عدم دستیابی کا باعث ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کا دورہ کیا جائے اور ان کو منظور شدہ کوٹہ و اوپن مارکیٹ میں آٹے کی تر سیل کا باقا عدہ حساب رکھا جائے۔ فلور ملز آئندہ تین دن کیا ندر اندر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوائیں تاکہ آنے والی گندم اور گرا ئنڈنگ کے بعد اوپن ما رکیٹ میں بھیجے جانے والے تھیلوں کی ما نیٹرنگ ہو سکے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ جس مل کا کوٹہ بند کیا جائے وہ محض ایک دو دنوں کے لئے نہ ہو بلکہ وار ننگ کے باوجود خلاف ورزی کر نے والی ملز کو سیل اور بلیک لسٹ کیا جائے۔ اسی طرح دیا نتداری سے کام کرنے والی ملز کاکو ٹہ بڑھایا جائے کیو نکہ سزا ور جزا کے عمل کو یقینی بنا کر ہی ہم اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوراڈینیشن سیف انور جپہ, ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) قاسم اعجاز, اسسٹنٹ کمشنرز انیشاء ہشام‘ڈا کٹر ذونیر‘ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ زمان خان کے علاوہ دیگر اضلاع و تحصیلوں کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے و یڈیو لنک کے ذ ر یعے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران غیر اعلانیہ اور اچانک چھاپا ماریں اور گاڑیوں کو بھی دور کھڑا کیا جائے۔حقیقی صورتحال سے آگاہی کے لئے آپکو ایک عام خر یدار کی طرح دوکان پر جا کر پڑ تال کرنی ہو گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ فوڈ ڈیپار ٹمنٹ افسران ملز مالکان کو سبز آٹے کی اوپن ما رکیٹ میں دستیابی کا پابند بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ورنہ خود انے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملز کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ دوکانوں سے آٹے کی بیک ٹر یسنگ بھی کی جائے تا کہ اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ اتنی مقدار میں آٹاملز سے یہاں تک پہنچا اور عام صارف کو فراہم کیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں