سرگودھا(شکیل خان سے) قصبہ گوندل میں جنسی درندے کی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساہی وال کے قصبہ گوندل میں ملزم ایاز گوندل نے 8 سالہ بچی(ن) کو ورغلا کر قریبی بیٹھک میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا کہ اسی اثنا بچی نے چیخ و پکار شروع کر دی

جس پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل ساہی وال ایس ایچ او تھانہ ساہی وال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے دوسری جانب پولیس تھانہ ساہی وال نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.