96

سرکاری ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں کمبل تقسیم

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ٹیوٹا موٹرز جہلم کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اعتزاز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں درجنوں کمبل تقسیم کئے۔ یہ کمبل ٹیوٹا موٹرز کی طرف سے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے سپرد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیوٹا موٹرز جہلم کے سی ای او چوہدری اعتراز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں 40 سے زائد کمبل چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے حوالے کئے، ان تمام کمبلوں کی فراہمی ٹیوٹا موٹرز کی جانب سے کی گئی۔ اس موقع پر ضلع جہلم کی معروف سیاسی شخصیت سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز، صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، معروف سینئر صحافی عامرکیانی، پی ایم اے ضلع جہلم کے سابق صدر چوہدری تفسیر حسین گوندل سمیت دیگر بھی موجود تھے،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے چیف ایگزیکٹو ٹیوٹا موٹرزچوہدری اعتزاز حسین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چوہدری اعتزاز حسین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، سخت سردی کے موسم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں رات بسر کرنے والے افراد کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہوگا وہ متاثرہ افراد بھی جانتے ہیں ہمارے علم میں جونہی آیا کہ پناہ گاہ میں کمبلوں کی عدم دستیابی کیوجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں، تو ہم نے فوراً بیڈز کی تعداد کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کے کمبل خرید کے پناہ گاہ کو عطیہ کئے ہیں، تاکہ پناہ گاہ میں رات بسر کرنے والے افراد کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے چوہدری اعتزاز حسین اور ن کے ساتھ آنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں