چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے تبادلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ درخواستیں 13اپریل تک آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی۔ ای ٹرانسفرکے تحت ہونے والے مذکورہ تبادلوں میں دستاویزات کی تصدیق، سی ای او کریں گے جو 14اپریل سے 23اپریل تک کی جائیں گی۔ جانچ پڑتال اور مکمل تصدیق کے بعد 25اپریل کو مذکورہ تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
179