محمد یاورمنیر ملہوترہ‘ پنڈی پوسٹ نیوز/ساڑھے چار ماہ قبل سرراہ قتل کر دیئے جانےوالے جوانسال قیصر شاہ کے بھائی یاسر عباس شاہ نے قاتل پارٹی پر پر الزام لگایا ہے کہ اشتہاری ملزم بلال نے عبوری ضمانت کے ساتھ ہی صلح کےلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہےں جس کے نتیجہ میں پورے خاندان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،گوجرخان پریس کلب کے ساتھ اپنی نشست میں یاسر عباس شاہ نے کہا کہ اس کے مقتول بھائی کے نزعی بیان میں نامزد ملزمان میں سے صرف عثمان کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ساڑھے چار ماہ تک اشتہاری رہنے والے ملزم کی طرف سے سنگین نوعیت کی دھمکیوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نئے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اس صورتحال کابر وقت نوٹس لیں اور متاثرہ گھرانہ کاتحفظ کسی نئے حادثہ سے قبل یقینی بنائیں۔
145