راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی احسان غنی نے کہا ہے درجہ حرارت میں کمی کے باعث ڈینگی کے مریضوں میں کمی واقع ہو رہی ہے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی کے امکان ہے جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر بتدریج تلف ہو جائے گا ڈینگی کی صورتحال کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے، ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ اکتوبر کے وسط تک روزانہ ڈینگی کے80 سے 85 مریض رپورٹ ہو رہے تھے اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد یہ تعداد کم ہو کر 60 سے 65 روزانہ ہو گئی یے۔ انہوں نے کہا آئندہ دنوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید کمی متوقع ہے تاہم شہری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث گھروں کے اندر ڈینگی کا خطرہ بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے شہری موزی مچھر سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، مچھر بھگاؤ میٹ اور کوائل کا استعمال کریں اور اگر ضروری ہو تو مچھر مار سپرے بھی کریں۔
130