173

سحری

ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’ اور کھاؤ، پیو یہاں تک کہ تمھارے لیے سفید دھاگہ سیاہ پر واضح ہو جائے۔‘‘(البقرہ)
سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:
’سحری کھاؤ اس میں برکت ہے۔‘‘(بخاری)

سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:’مومن کی بہترین سحری کھجور ہے۔‘‘ (ابوداؤد)
نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
’’ جس نے فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا روزہ نہیں ہے۔‘‘ (ابوداؤد)
سیدنا عرباض بن ساریہؓ سے روایت ہے:
’’مجھے رسول اللہﷺ نے رمضان المبارک میں سحری کھانے کی دعوت دی تو آپﷺ نے فرمایا:’’صبح کے بابرکت کھانے کی طرف آؤ۔‘‘(ابو داؤد)
سیدنا سہیلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
’’تب تک لوگ بھلائی میں رہیں گے جب تک افطار کرنے میں جلدی کریں گے۔‘‘(بخاری)
ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:
’’ جس نے روزہ کی حالت میں بھول کر کھا پی لیا وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے اللہ نے کھلایا پلایا ہے۔‘‘(بخاری)
(ارشد محمود ،چوکپنڈوڑی)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں