199

سب ڈویژن ملہال مغلاں کا قیام‘سرخ فیتہ رکاوٹ بن گیا

ملہال مغلاں (فخر محمود مرزا،نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو سب ڈویژن ملہال مغلاں کے قیام میں دفتری سرخ فیتہ رکاوٹ بننے لگا سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے ماضی میں دئیے گئے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کا شکار ہوئے اور اب موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے پی ایم ڈی یو کی شکایت پر یہ تسلیم کرنے کے باوجودکہ اس کا قیام ناگزیر ہے ٹال مٹول اور لیت و لعل سے کام چلایا جانے لگا عملے کی کمی اور نئی بھرتی کو جواز بنا لیا گیا دوسری طرف لمبے چوڑے کئی کلومیٹر علاقہ پر محیط سسٹم کی درستگی و بہتری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محدود عملہ سخت مشکلات کا شکار اور صارفین کے مصائب بڑھ چکے ہیں بزرگ عوامی و سماجی کارکن راجہ عاشق حسین صحرائی،فخر محمود مرزا،عبد الغازی مرزا نے مشترکہ بیان میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد سے فی الفور مجوزہ سب ڈویژن کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں